جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابیاسد عمربھی خوشی سے نہال ، پیغام جاری کردیا 

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جوہانسبرگ (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی ٹیم کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ جیت سے زیادہ یہ بات اہم ہے کہ قومی ٹیم آخری تک لڑتی رہی۔واضح رہے کہ اسد عمر نے کچھ

روز قبل پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم دن بدن بہتر نہیں عظیم تر ہوتے جا رہے ہیں تاہم سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریفا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے ہیرو محمد رضوان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روزہ سیریز کی طرح جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست سے دوچار کریں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ سیریز کا جیت سے آغاز کرنا اہم ہوتا ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے۔قومی وکٹ کیپر بیٹسمین جو 3 ایک روزہ میچوں میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے تاہممیچ میں انہوں نے ساری کسر پوری کردی۔محمد رضوان نے پہلے میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، رضوان نے ایک طرف سے وکٹ نہ گرنے دی جبکہ دوسرے طرف سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جو بابر اعظم سے شروع ہوا تھا وہ فہیم اشرف تک جاری رہا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…