جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

محمد حفیظ بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ، کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے پر امید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اگر انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سریز میں شامل کیا جاتا ہے توہ اپنے 100میچز مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے پاس ہے ۔ انہیں شعیب ملک کا ریکارڈ توڑنے کیلئے

صرف تیرہ رنز درکار ہیں ۔ دوسری جانب پی سی بی پوڈکاسٹ کی 31ویں قسط میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے محمد حفیظ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں کہ محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں، خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ بنیں۔ انہوںنے کہاکہ محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے ۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے شاہین شاہ کی صورت میں ایک نیا گولف پارٹنر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی گولف کھیلتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نئے گولف پارٹنر شاہین شاہ آفریدی کو گولف کی دنیا میں خوش آمدید۔شاہین شاہ نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی کے ساتھ گولف سیشن سے لطف اندوز ہوا۔شاہین شاہ نے لکھا کہ انہوں نے گولف سے زیادہ محمد حفیظ کی کمنٹری کو انجوائے کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…