جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کےکپتان کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے26 سالہ بابراعظم نے ہندوستان کے ویرات کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ویرات کوہلی اس وقت ایک روزہ رینکنگ میں نمبر کھلاڑی ہیں۔کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ویرات کوہلی2008 سےون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں نمبر ون کھلاڑی بن گئے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق

کوہلی کے سب سے زیادہ پوائنٹس2019 میں 894 تھے تاہم ان کے پوائنٹس میں کمی آئی اوراب وہ857 پوائنٹس کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں نمبر ون کھلاڑی ہیں۔اب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم نے ان کے ریکارڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور2018 میں825 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگئے تھے۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کیلئے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کافی مفید ثابت ہوئی۔بابراعظم 228 رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ اسکورر رہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت852 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور افریقہ کیخلاف سیریز کے نمبر ابھی شامل نہیں ہوئے۔آئی سی سی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ آئندہ ہفتے جاری گا اور امید کی جاری ہے بابراعظم کوہلی سے نمبرون کھلاڑی اعزاز چھین لیں گے۔ اس سے قبل2003 میں محمد یوسف نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے۔یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں 13 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 76 ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی۔ بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے 13 سنچریوں کا کارنامہ اپنے 83 ویں میچ میں سرانجام دیا تھا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری 86 ویں میچ میں مکمل کی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…