جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مجھے مْڑ کے نہیں دیکھنا چاہیے تھا،فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب

کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا، جو میری اننگز کو تْکا کہہ رہے ہیں شاید میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔پاکستانی اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر شاندار کا کر دگی کا مظاہرہ کر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری اسکور کی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو یہ اْن کا 50واں میچ تھا، اس دوران انہوں نے سنچری اسکور کی اور 101رنز بناکر پویلین لو ٹ گئے۔ انہوں نے اس دوران 50 میچوں کی 50 اننگز میں اپنے 2 ہزار 262 رنز مکمل کیے جو پاکستان کی طرف سے کسی بھی بیٹسمین کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل پاکستانی لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس تھے جنہوں نے 50 اننگز کے دوران 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں رنز کے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بابر

اعظم بھی یہ ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے تھے، انہوں بھی 50 اننگز میں 2 ہزار 219 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا کے خلاف فخر زمان کی بیٹنگ کو ہرطرف سے سراہا جارہا ہے، وہ پاکستان کی طرف سے 200 رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں جبکہ گزشتہ میچ میں انہوں نے ہدف کے تعاقب میں 193 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…