جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کمسن مارشل آرٹس چمپئن فاطمہ نسیم نے پھر نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فخرِ پاکستان 8 سالہ ماشل آرٹس چمپئن فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، فاطمہ نسیم نے ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی ہے جبکہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا ہے۔بھارت کی ماشل آرٹس انسٹر کٹر اور ٹرینر کرن اونیال اس سے قبل متعدد ماشل آرٹس گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں

جبکہ اسرائیلی ماشل آرٹس کاراو میگا کی بلیک بیلٹ انسٹرکٹر ہیں اور انڈین آرمی آفیسر کی اہلیہ بھی ہیں۔فاطمہ نسیم جو گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں 7 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں ان کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو اسٹرائیک مار کر توڑ دیا تھا، صرف 4 ماہ بعد ہی فاطمہ نے یہ اعزاز واپس لے لیا ہے اور بھارتی اتھلیٹ پر اپنی سبقت ثابت کر دی ہے۔فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایمیل کے زریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو نے65 عالمی ریکارڈ

بنا چکے ہیں۔ فاطمہ کے مطابق فائٹ میں انٹرنیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا یہ 82 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…