آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، فخر زمان کی لمبی چھلانگ

7  اپریل‬‮  2021

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی باری کھیل کر 7 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ کپتان بابراعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے اور راس ٹیلر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی

گئی باؤلرز کی رینکنگ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ پہلے، مجیب الرحمٰن دوسرے اورمیٹ ہینری تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی فاسٹ بالر محمد عامر دسویں نمبر پر ہیں جب کہ 2 ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے حارث رؤف 71 درجے ترقی کے ساتھ 143 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں واحد پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…