فخر زمان کو دھوکے سے آؤٹ کرنے کا معاملہ، آئی سی سی نے ڈی کوک اور جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو سخت سزا دے دی

5  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان کو دھوکہ دہی سے رن آؤٹ کرنے پر آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک اور کپتان ٹیمباباووما کو سزا دے دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قانون 41. 51 کے مطابق فخر زمان کو دھوکہ سے رن آؤٹ کرنے پر ڈی کوک پر

میچ کی 75 فیصد فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما پر بھی 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے مزید لکھا کہ شاندار ریکارڈ ساز اننگز پر فخر زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہیں۔ دوسری جانب میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر بول پڑا اور کہا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے دوسر ا ون ڈے جیت کر سیریز تو برابر کرلی تاہم شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا۔کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والا قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی بھی فخر زمان کے آؤٹ پر بول پڑا، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…