بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فخر زمان کے رن آئوٹ ہونے کا معاملہ میچ آفیشلز نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے رن آئوٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے افریقن وکٹ کیپر کو کلیئر قراردے دیا۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے بلے باز کو کوئی دھوکہ

دینے کی کوشش نہیں کی ، ڈ ی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔دوسری جانب فخر زمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’غلطی میری تھی کیونکہ میں حارث رؤف کو دیکھ رہا تھا کیونکہ مجھے لگا تھا کہ وہ اپنی کریز سے کافی دور ہے اور مشکل میں ہے۔دریں اثنا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری اور فیصلہ کن میچ سات اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائیگا ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں

کھیلاجائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں

سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم چار اپریل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193رنز کی شاندار کار کر دگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر لی تھی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…