جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع آئوٹ پر بول پڑا خاموشی پر امپائرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن، اسلام آباد،سینچورین (این این آئی)میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع آئوٹ پر بول پڑا اور کہا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا ، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہئیں تھے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے دوسر ا ون ڈے جیت کر سیریز تو برابر کرلی تاہم شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان

کا رن آئوٹ متنازع بن گیا۔کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والا قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی بھی فخر زمان کے آئوٹ پر بول پڑا ، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہئیں تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آئوٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں فخر زمان کی اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔ اپنے بیان میں مصباح الحق نے کہاکہ فخر زمان کی اننگز ایک شاندار اننگز تھی،

انہوں نے تن تنہا اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں زبردست شاٹس کھیلیں۔مصباح الحق نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں فخر زمان کی یہ اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاکہ میری لائیو کرکٹ کی یہ سب سے بہترین اننگز تھی۔ یونس خان نے کہاکہ

اننگز کی سب سے اچھی بات فخر زمان کا نیا انداز اپنانا تھا، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ یونس خا ن نے کہا کہ انہوں نے میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز ون مین شو تھا، فخر زمان

کی ڈبل سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے۔بابراعظم نے کہاکہ اگر ان کے ساتھ کوئی اور بیٹسمین کریز پر ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود فخر زمان فوکس رہے۔ بابراعظم نے کہاکہ ٹیل اینڈرز کے ساتھ کریز سنبھالنے کے باوجود انہوں نے کلین ہٹنگ کی۔

محمد حفیظ نے کہاکہ ایک کرکٹ فین کی حیثیت سے فخر زمان کی اننگز کا بہت لطف اٹھایا، بحیثیت سینئر کرکٹر فخر زمان کی اننگز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امام الحق نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، فخر زمان کی پاؤر ہٹنگ شاندار تھی، فخر زمان نے ثابت کیا کہ وہ تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…