جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (یواین پی)فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ،وہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔اس سے قبل ہدف کے

تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے دوہزار گیارہ میں بنگلہ دیش کیخلاف 185 رنز جوڑے تھے۔ یاد رہے کہ فخر زمان سے قبل کسی قومی کھلاڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 150 رنز سے زائد کی اننگز نہیں کھیلی تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میری سب سے اچھی اننگز ہے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخرزمان نے کہا کہ اچھی اننگز تھی، پہلے شروع میں تھوڑا ٹائم لیا، پچز ایسی ہیں کہ اگر شروع کے 10 اوورز کھیل لیں تو ٹاپ آرڈر کیلئے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔فخر زمان نے کہا کہ پلان یہ ہی تھا کہ پہلے 8 اوورز اور پھر اگلے 10 اوورز آرام سے کھیلنا ہے یہاں کی وکٹیں ایسی ہیں کہ یہاں رنز رکتے نہیں ہیں، نئے آنے والے کے لیے مشکل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان یہی تھی کہ چھوٹی باؤنڈری کو ہدف بنایا جائے جب رن مطلوبہ رن ریٹ 11 پر گیا تو جارحانہ کھیل شروع کیا، کوشش کی پارٹنرشپ لگے لیکن ہم نے زبردست مزاحمت کی اگر تھوڑے رنز کم ہوتے تو میچ جیت جاتے اور میچ جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی،ڈبل سنچری نہ ہونے کا دکھ نہیں بلکہ دکھ یہ ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔بیٹسمین کا کہنا تھا کہ بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ اور باؤ لنگ میں بھی فائٹ کررہے ہیں، آخری میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…