جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم نے سینچری بنا کر ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

سینچورین (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم نے

کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں سکور آگے بڑھایا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے۔یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں 13 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 76 ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی۔ بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے 13 سنچریوں کا کارنامہ اپنے 83 ویں میچ میں سرانجام دیا تھا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری 86 ویں میچ میں مکمل کی تھی۔جنوبی افریقی ٹیم تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…