کون سی کرکٹ کمیٹی؟ جس کا سال میں ایک اجلاس ہوتا ہے کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اٹھا دی

20  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اٹھاتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ کون سی کرکٹ کمیٹی؟ جس کا سال میں ایک اجلاس ہوتا ہے۔وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ شرجیل خان نے مجھ سے

وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا، شرجیل خان کو اپنی فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق کرنا ہوگی۔اْنہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں مشکلات کا سامنا ہے، خود دو ہفتے بائیو سیکور ببل میں رہا، مجبوری ہے برداشت کرنا پڑے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب پر چیف سلیکٹر اور کپتان میں بحث ہونا اچھی بات ہے، کسی کی رائے پر اختلاف کرنا معمول کی بات ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، بورڈ میں ہوں نہ پاکستان ٹیم میں، باہر رہ کر بھی اگر میرا اثر و رسوخ ہے تو مجھے شاباش ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر کو فون کرکے نہیں کہتا کہ کس کو لو، کس کو نہیں، میرے پاس اتنا وقت نہیں،ایسی خبریں پھیلانے والے فارغ لوگ ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…