جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، بابراعظم ٹاپ 3 سے باہر

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن ) آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 2 درجے ترقی کے ساتھ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ دوسرے جب کہ بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، پاکستان کے سٹار بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر

پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈر ڈسن 5ویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھٹے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل 7ویں، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 8ویں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 9ویں اور برطانوی کپتان این مورگن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں، کوئی پاکستانی بائولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، سب سے بہترین پوزیشن پر موجود قومی بائولر شاہین آفریدی کا 13واں نمبر ہے، آل رائونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…