جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی۔گزشتہ سال دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین بائیکر اور بلاگر روزی گیبریل پاکستانی بائیکر اور بلاگر عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ عدیل عامر کا تعلق لاہور سے ہے۔

گزشتہ روز روزی گیبریل نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی شدہ ہوں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آئوں گی اور مجھے نہ صرف اس ملک سے بلکہ کسی خاص شخص سے بھی پیار ہو جائیگا۔انہوں نے لکھا کہ ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرا بہترین دوست اور ساتھی ہو اور اسی لیے میں پاکستان آئی اور وہ مجھے مل گیا۔ جو نہ صرف میرا ہمسفر بلکہ میرا بہترین دوست بھی ہے اور اس سے میں بے حد محبت کرتی ہوں۔روزی گیبریل نے لکھا کہ یہ ایک ایسا شخص ہے جسے میں اپنی ہر بات بلا جھجھک بتا سکتی ہوں اور وہ مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے۔ خدا نے میرے شوہر کے روپ میں مجھے زندگی کا بہترین تحفہ دیا ہے۔واضح رہے کہ خاتون بائیکرروزی گیبریل نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا، روزی گیبریل موٹر سائیکل پر پورا پاکستان گھوم چکی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک کے علاقے ایکسپلور کیے اور بہت متاثر ہوئیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…