جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کے والد نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر وں پرفاسٹ بولر کے والد ایاز خان کا دعویٰ سامنے آگیا۔ فاسٹ بولر کے والد نے کہا ہے کہ ہم نے شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر

رضامندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ایازخان کا کہنا تھاکہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔تاہم سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے ابھی تک ان خبروں پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے منگنی طے پا گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف معروف سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا انہوں نے کہاکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رشتہ طے پا گیا ہے اور دو سال بعد باضابطہ طور پر منگنی کی جائے گی جب سابق کرکٹر کی بیٹی اپنیتعلیم مکمل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹوئٹ اس لئے کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کیا جائے اور ان کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کیا جائے اور دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…