جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا گیا، منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی۔ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان رابطے

میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہیکہ میری دعائیں ہیں کہ شاہین آفریدی کرکٹ میں اورکرکٹ کے علاوہ بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کریں۔خیال رہیکہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔بعد ازاں شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے نمائندہ جیو کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ دو سال سے بات چیت چل رہی ہے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے بتایا کہ چونکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…