منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ ایک روز کیلئے ملتوی

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل ہی یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد میچ کو ایک روز کیلئے مؤخر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘آج

شام ہونے والے میچ میں شامل ٹیموں میں سے ایک ٹیم کے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘کھلاڑی کو دو روز قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں اور فوری طور پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا’۔ پی سی بی نے کہا کہ ‘مذکورہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں’۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہمارا ایک کھلاڑی فواد احمد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور 2 روز قبل ہی انہیں فوری طور پر آئسولیشن بھیج دیا گیا تھا’۔بیان میں کہا گیا کہ ‘اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر تمام کھلاڑیوں اور اراکین کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے’۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے فواد احمد کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی ۔بیان میں کہا گیا کہ دیگر تمام ٹیموں کا اس وقت ٹیسٹ کیا گیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو کھیل کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے’۔خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا 12 واں میچ شام 7 بجے شیڈول تھا لیکن ٹیموں کو ہوٹل میں روک دیا گیا اور دیگر کھلاڑیوں کی کلیئرنس تک میچ کو مؤخر کردیا گیا۔ پی سی بی کے بیان کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یہ میچ اب آج منگل کو کھیلا جائے گا ۔شائقین ٹکٹس آج استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ٹکٹس ری فنڈ بھی کروا سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…