جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوارکوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا

تاہم اوپننگ پر آئے فل سالٹ 13 رنز پر محمد عمر کی بال پر جیمس ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آئے اور محض 5 رنز پر ہی چلتے بنے۔ ٹیم کے مجموعی 55 کے اسکور پر الیکس ہیلز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، آصف علی 9، افتخار احمد یک جب کہ حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد لوئس نے فہیم اشرف کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 117 کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد لوئس اور ظفر گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملطان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ملتان سلطانز کی جانب سے بریتھویٹ اور شاہد آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عمر اور خوشدل خان نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 151 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ملتان سلطانز

کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے کھیل کا آغاز کیا تاہم کرس لین فہیم اشرف کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے جیمس ونس کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 52 کے مجموعی اسکور پر جیمس ونس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان

نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف وکٹ روکے رکھی بلکہ نصف سنچری کے ساتھ اسکور بورڈ کو بھی آگے بڑھایا اور 71 رنز پر محمد وسیم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شاہد آفریدی آئے اورکھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی وہ محمد وسیم کا شکار بن کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ملتان سلطانز نے

تمام اوورز کھیلتے ہوئے 150 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا جب کہ بالنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے 3 اور لوئس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…