جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6، معروف اداکارہ بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر 

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل 6 میںہانیہ عامر بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے چند روز قبل ہر سال کی طرح اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16 فروری کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

جبکہ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پشاور زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہانیہ عامر کو پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے پر ہمیں فخر ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں تاہم ہانیہ عامر کو پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے کے بعد اب پی ایس ایل شائقین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔گزشتہ گزشتہ برس ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی جس کے بعد رواں برس جنوری میں اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا پھولوں کا شہر اور ان کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا تھا۔جاوید آفریدی اور اسرا بلگیچ کی مبہم پوسٹس کے بعد سے مداح منتظر تھے کہ شاید اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے باضابطہ طو پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔رات گئے جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور بڑا اعلان ہونے والا ہے اندازہ لگائیں۔جس پر کچھ صارفین نے اندازہ لگایا کہ شاید حلیمہ سلطان پاکستان آرہی ہیں۔تو کچھ نے بہت یقین سے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سرپرائز اسرا بلگیچ ہیں تاہم اب ہانیہ عامر کو ٹیم کا سفیر مقرر کرنیکے بعد صارفین پوچھ رہے ہیں کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سفیر ہیں یا نہیں۔تو کچھ نے سوال کیا کہ پشاور زلمی کے کتنے برانڈ ایمبیسڈرز ہیں یہ واضح کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…