منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف سچ بولنے کی سزا جاوید میانداد کاٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹبند کر دیا،

لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر کیا گیا، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، اگر سماجی رابطے کے ذریعہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دریں اثنا جاوید میانداد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیاست دان جس طرح عوام کی پریشانیوں سے آنکھیں چرا رہے ہیں اس سے تو یہ لگتا ہے کہ مجھے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے خود سیاست میں آنا پڑے گا۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ حکومت کی پالیسیوں پر تنقیدکرتے ہیں تو آپ خود ہی سیاست میں کیوں نہیں آ جاتے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کچھ پتہ نہیں کہ میں کب سیاست میں آجائوں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ میں ایسا کر بھی سکتا ہوں، میرے نزدیک عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی زیادہ ضروری ہے۔ باقی ممالک میں حکومتیں عوامی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہیں لیکن یہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…