پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

13  فروری‬‮  2021

لاہور(این این آئی ) پاکستان سپر لیک 6 میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن

انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے۔ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی ہفتہ کی صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی،پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی ۔سی اے اے کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے انتیس کھلاڑی ودیگر کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ کھلاڑی قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز اور امارات ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہونگے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد این سی اوسی سے مشروط ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…