جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بن کر ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف

104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین اور پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ اس سنچری کے ساتھ رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں، ان سے قبل احمد شہزاد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔دنیا بھر کے وکٹ کیپرز میں محمد رضوان دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سنچریاں بنائی ہوں جبکہ ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں یہ کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی پانچویں سنچری ہے۔محمد رضوان کی اننگز میں سات چھکے شامل تھے جو ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں ان سے قبل احمد شہزاد اور محمد حفیظ اننگز میں چھ، چھ چھکے لگا چکے ہیں۔محمد رضوان نے جنوری دو ہزا ربیس کے آغاز سے اب تک آٹھ سے زائد ففٹی پلس اسکور بنائے جن میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں جو اس عرصہ کے دوران کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور ہے۔  پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…