جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔پی ایس ایل کا نیا ترانہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک ویوز 45 لاکھ کے قریب ہو چکے ہیں۔پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے ” گروو میرا ”نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے۔یویٹوب پر اس نئے ترانے کی لائیکس کی تعداد نا پسند کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔پی ایس ایل اینتھم معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ سٹنرز نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، کوئٹہ کے سرفراز احمد، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے شان مسعود اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض جلوہ گر ہوئے ہیں۔اس ترانے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ جہاں اسٹیڈیم تو خالی ہیں مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…