جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان سپر لیگ6 کا میلہ، ہرمیچ میں اب کتنے تماشائیوں کو انٹری دی جائے گی ، ٹکٹ فروخت جمعہ سے شروع ،

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے. ہر میچ میں 7500 کے

لگ بھگ تماشائی اسٹیڈیم آسکیں گے محدود ٹکٹ بک می ڈاٹ پی کے سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان جلد ہو گا 13 روز تک نیشنل اسٹیڈیم میں 19 میچز ہوں گے ،وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوثرز کے محدود آن لائن ٹکٹ فروخت ہوں گے. پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد نے کہا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے بک می ڈاٹ پی کے کو آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بک می ڈاٹ پی کے کرکٹ فینز کو اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ فینز کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہے، اس دوران پی سی بی سماجی فاصلے سمیت کوویڈ 19 پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا. دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ترانے نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں پی ایس ایل کا نیا ترانہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک کئی ملین لوگ دیکھ چکے ہیں پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے گروو میرا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی پہلے 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…