راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزپاکستان نے اپنے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر129 رنز بنا لیئے،اسے جنوبی افریقہ کے خلاف200 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی4 وکٹیں باقی ہیں،قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی
پہلی اننگز میں 201رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے 106رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،صرف 08رنز کے اضافے کے بعد جنوبی افریقہ کو114رنز کے مجموعی سکور پر پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان ڈی کوک 29رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جس کے بعد ویان ملڈر بیٹنگ کیلئے آئے۔164رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ گر گئی جب ملڈر33رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے شاندار تھرو پر رن آوٹ ہو گئے،ان کے بعد جارج لنڈے بیٹنگ کیلئے آئے۔جنوبی افریقہ کی ساتویں وکٹ 186رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب لنڈے 21رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد کیشو مہاراج بیٹنگ کیلئے آئے۔کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا سکور7 وکٹوں کے نقصان پر188 رنز تھا۔کھانے کے وقفے کے بعد 192رنز پر جنوبی افریقہ کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب مہاراج صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس موقع پر ربادا بیٹنگ کیلئے آئے۔کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنے 200رنز 8وکٹوں کے نقصان پر بنا لیئے۔جنوبی افریقہ کی نویں
وکٹ 201رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب ربادا بغیر کوئی رنز بنائے عابد علی کے تھرو پر رن آوٹ ہو گئے،ان کے بعد جنوبی افریقہ کے آخری کھلاڑی نوکیا بیٹنگ کیلئے آئے لیکن وہ بھی بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے،اس وقت جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور201رنز تھا،بواما137گیندوں پر 5چوکوں کی
مدد سے 44رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے15.4اوورز میں 54رنز کے عوض5وکٹ،فہیم اشرف نے 8اوورزمیں 20رنز،نعمان علی نے 17اوورزمیں 36رنز اور شاہین شاہ آفریدی نے 13اوورز میں 37رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ یاسر شاہ 12اوورز میں 54رنز کے عوض
کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا،چار اوورز میں پاکستان کوئی سکور نہ بنا سکا،پانچویں اوورز کی پہلی گیند پرجب سکورصفر تھا تو پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جب اوپنر عمران بٹ بغیر کوئی رنز بنائے ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،ون
ڈاون پوزیشن پر اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے۔28رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی جب دوسرے اوپنر عابد علی 13رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،اس موقع پر کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے۔تیسرے روز چائے کے وقفے پر پاکستان کا سکوردو وکٹوں کے نقصان پر
42رنز تھا۔چائے کے وقفے کے بعد 45رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی جب کپتان بابر اعظم صرف08رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،جس کے بعد فواد عالم بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 63رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اظہر علی 33رنز بنا کر لنڈے کی گیند پر ایل
بی ڈبلیو ہو گئے،ان کے بعد محمد رضوان بیٹنگ کیلئے آئے،76رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی،فواد عالم صرف 12رنز بنا کر لنڈے کی گیند پر مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،اس موقع پر فہیم اشرف بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 128رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب فہیم اشرف 29رنز
بنا کر لنڈے کی گیند پر نوکیا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنائے۔فہیم اشرف کے آوٹ ہو نے کے بعد حسن علی بیٹنگ کیلئے آئے۔تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹو ں کے نقصان پر129 رنز بنائے تھے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر200 رنز کی
برتری حاصل تھی۔محمد رضوان28رنز اور حسن علی صفر سکور کیساتھ کریز پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنڈے نے 9اوورز میں 12رنز کے عوض3وکٹ،مہاراج نے 21اوورز میں 74رنز کے عوض دو اور ربادا نے 7اوورز میں چار رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ملڈر6اوورزمیں 11رنز اورنوکیا8اوورز میں 24رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔