جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

یوم کشمیر پر بھارت کو بدترین شکست، پاکستانی فائٹر نے پہلے ہی مکے میں بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/سنگاپور (آن لائن)مکس مارشل آرٹس کے ایک مقابلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبی نے روایتی حریف انڈیا کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دے دی۔جمعہ کو سنگاپور کے انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ولورین کے نام سے جانے والے28 سالہ احمد مجتبی نے انڈین کھلاڑی کو پہلے منٹ

میں ہی ناک آٹ کیا اور ون چمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ کو یادگار بنادیا۔احمد مجتبی نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا۔ مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبی کی جیت کا اعلان کیا۔اس شاندار فتح کے ساتھ احمد مجتبی نے اپنے کیریئر کے ریکارڈ کو بھی بہتر کرکے 2 – 10 کردیا۔ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی سطح پر مکس مارشل آرٹس کا مقابلہ نومبر 2019میں ہوا تھا جس میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو نے پاکستانی فرقان چیمہ کو شکست دی تھی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے احمد مجتبی نے 2013 سے عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ انہوں نے ابتدائی سات مقابلوں اور ابتدائی چار سالوں میں ناقابل شکست رہ کر مکس مارشل آرٹس کی دنیا میں شہرت کمائی۔احمد مجبتی کا گزشتہ تین سالوں میں یہ پہلا مقابلہ ہے۔ مارچ 2018 میں انہوں نے آخری میچ کھیلا تھا۔یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبی نے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو

کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی جیت کر پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔احمد مجتبی کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔مقابلے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی پاکستانی کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر احمد مجتبی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تو وطن واپسی پر وہ خود ایئر پورٹ پر جاکر ان کا استقبال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…