جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

گوادر کے بعد کالام میں بھی بین الاقوامی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخواحکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اور اہم قدم کے طور پر کالام میں بین الاقوامی طرز کا ایک کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ سٹیڈیم کا یہ منصوبہ 358 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے دوسال کے عرصے

میںمکمل کیا جا ئیگا ، جس میں دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کے علاوہ بیک وقت چھ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوگی۔ مجوزہ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کے زیادہ تر تعمیراتی کام میں کنکریٹ کی جگہ مصنوعی لکڑی استعمال کی جائے گی تاکہ کالام کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے۔ کالام کرکٹ اسٹیڈیم کے مجوزہ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مذکورہ سٹیڈیم کا ڈیزائن وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے مجوزہ ڈیزائن کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے پربروقت عملی کام شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کالام میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام اور کھیلوں کے دیگر منصوبوں کے لئے چھ سو کنال سے زائد اراضی دستیاب ہے جس میں سے کرکٹ سٹیڈیم کے لئے صرف 120 ایکڑ اراضی درکار ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ اراضی پر ایک فٹبال گراؤنڈ اور بڑا پارک تعمیر کرنے کے لئے

منصوبہ تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ مذکورہ اراضی پر کرکٹ سٹیڈیم ، فٹبال گراؤنڈ اور پارکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ رقبے پر شجرکاری کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ کرکے وہاں پر ایکو ٹوارزم کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…