دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی ٹین لیگ میں ایک کھلاڑی شرٹ بدلتا رہ گیا اور گیند باؤنڈری پر جانے سے نہ روک سکا۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے ۔ یو اے ای کے شہر ابوظبی جاری ٹی ٹین لیگ کے ایک میچ کے دوران
بیٹسمین نے شارٹ لگایا تو گیند باؤنڈری کی جانب جانے لگی۔پہلی نظر میں گیند کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ فیلڈر اس کو اذسانی کے ساتھ روک لے گا، لیکن ایسا ہرگز نہ ہوا۔کیمرے کا فوکس گیند پر تھا اور گیند جیسے ہی باؤنڈری کی جانب پہنچی تو دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی گیند پکڑنے کے بجائے اپنی شرٹ کی تبدیلی میں مصروف ہے۔حالانکہ اس شرٹ بدلتے فیلڈر نے گیند کو روکنے کی کوشش کی، لیکن دونوں ہاتھ مصروف ہونے کے باعث وہ اسے نہ روک سکا۔ منظر دیکھ کر نہ صرف حریف کھلاڑی ہنس پڑے بلکہ ساتھی کھلاڑی بھی اس ٹیم میٹ کی اس حرکت پر ہنستے رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل دستہ لاہور پہنچ گیا ۔مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سائوتھ افریقہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں سب سے پہلے کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کیا گیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کے 6 ارکان پہلے سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ہیں۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی گیارہ فروری ، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔