جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ‘خود غرض‘ کہہ دیا، آل رائونڈر کو حیرت انگیز جواب

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ٹی 10 لیگ کھیلنے پر بضد آل رائونڈر محمد حفیظ کو ’خود غرض‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے فیصلے آپ کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں،اس وقت سب کو پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہونا چاہئے، نٹرنیشنل ٹیمیں اب پاکستان آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہر

کوئی کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ٹی10 لیگ کھیلنے جانے والے قومی کھلاڑیوں میں سے آصف علی واپس آگئے مگر حفیظ نے اپنا کنٹریکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کی سوچ اور ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، ہمیں لازمی طور پر کورونا پروٹوکول کی پیروی کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حارث رئوف کی مثال آپ کے سامنے ہے ، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے بگ بیش لیگ چھوڑ دی، اس سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پتہ لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں تو آپ درست سمت میں گامزن ہیں لیکن اگر آپ پاکستانی ٹیم میں انتخاب کی قیمت پر لیگ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ ٹھیک راستے پر نہیں جارہے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو خودغرضی دکھانے کی بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے ورنہ کوئی آپ کی حمایت میں سامنے نہیں آئے گا۔ دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 25فیصد اسٹیڈیم بھرا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد پی ایس ایل سیزن 2021 میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم

میں بیٹھ کر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملے گا۔پی ایس ایل6 فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جس کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ 37 غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں،پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈ کارڈ پر فاسٹ بائولر حسن علی کا انتخاب کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور ٹام بینٹن، لاہور قلندرز نے افغانستان کے کپتان

راشد خان، پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر، اور ملتان سلطانز نے کرس لین کو پلاٹینیم کیٹگری میں چن لیا۔ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے لوئس ریگری، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شیرفین ردرفوڈ، اور کراچی کنگز نے محمد نبی اور ڈین کرسٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے اس کے علاوہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے فل سالٹ، لاہور نے سمتھ پٹیل، زلمی عماد بٹ کوئٹہ نے عثمان شنواری اور کراچی نے چیڈوک والٹن کا انتخاب کیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…