منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر ردعمل

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر کرکٹر محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘۔ اس سے قبل بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا تھا کہ محمد حفیظ کی عدم دستیابی کی

وجہ سے انہیں منتخب نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حفیظ تین فروری تک کورونا بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخاراحمد اورمحمد نواز بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔ظفرگوہر، فہیم اشرف، عامریامین، عمادبٹ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ شرجیل خان، فخرزمان اور اعظم خان بھی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پیر کو دس بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا ،ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔منگل کو ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر فہیم اشرف

ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ بد ھ کو ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 تا 8 فروری کو کھیلا جائیگا ۔ اعلامیہ کے مطابق ٹاس صبح ساڑھے نو بجے ہوگا اور کھیل کا آغاز صبح دس بجے ہوگا میچ کے دوران ہر روز کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس سیشنز میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…