جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

گوادر کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے، ہر کوئی خوب صورتی کا مداح

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کی گئی، اس

تصویر کے کیپشن میں کرک انفو نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورٹ سٹیڈیم قرار دیا ہے۔لکھا کہ وینیو اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہو سکتے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے بھی گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورت کی تعریف کی ہے، انہوں نے لکھا کہ یہاں کھیلنا چاہتا ہوں، پچ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے مناظر بھی انتہائی خوبصورت ہیں، دوسری جانب کراچی سے شروع ہونے والی بائیکرز، کار، جیپ ریلی کا گوادر پر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی3دن تک جاری رہی۔رپورٹ کے مطابق ریلی نے 650 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، 45 بائیکرز، 50 گاڑیاں شامل تھے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے بائیکرز نے ریلی کا اہتمام کیا،موٹر سائیکلسٹس گوادر شہر میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے داخل ہوئے،گوادر کی جانب سفر کے دوران بائیکرز مقامی افراد سے بھی ملے،ریلی کے شرکاء نے گوادر کی مختلف ٹیموں کیساتھ کرکٹ/فٹبال میچ کے علاوہ گوادر کے ساحل میرین ڈرائیو پر پاکستان ریلی بھی نکالی۔ریلی شرکاء نے کہا کہ کراچی سے گوادر تک اس ریلی کا مقصد یہاں سیاحت کو فروغ، امن اور بھائی چارے کا پرچار کرنا تھا۔ شرکاء ریلی نے بتایاکہ اس ریلی کا انعقاد دْنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان محفوظ سیاحتی ملک ہے،ریلی کے شرکاء نے قیامِ امن کیلئے پاک

آرمی کی خدما ت کو سراہا،آرمی نے گوادر میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ شرکاء نے کہاکہ ہم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سال ہمارے سفر کو یاد گار بنایا۔ انہوں نے کہاکہ 2سال قبل بلوچستان کے حالات بالکل مختلف تھے۔شرکاء نے کہاکہ دْنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم گواد ر میں بنایا گیا ہے جو ایک شاہکار ہے۔ شرکاء کے

مطابق گوادر اور کوسٹل ہائی وے کی رائیڈ ایک خواب تھا،گواد ر کے ساحل پوری دْنیا سے منفرد ہیں،میرا پاکستان بہت خوبصورت ہے۔ شرکا نے کہاکہ بلوچستان کی ٹریولنگ اور انفراسٹرکچر پچھلے 2سالوں سے بہت بہتر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی لوگ بھی یہاں آنا چاہتے ہیں۔ الحمداللہ بلوچستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…