ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھیلوں کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(آن لائن) اسپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کا اخبار بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے کنٹریکٹ کی لیک کاپی سامنے لے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے میسی 4 سیزن کے 55 کروڑ یورو وصول کر رہے ہیں جس کی پاکستانی

روپوں میں قیمت 110 ارب روپے ہے۔2017 سے شروع ہونے والا یہ معاہدہ رواں سال 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اگر معاہدے میں مزید توسیع نہ کی گئی تو میسی بارسیلونا کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق میسی کے کنٹریکٹ کی قیمت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔میسی کی سالانہ تنخواہ 8 کروڑ یورو یعنی 16 ارب روپے سالانہ ہے جب کہ انہیں چار سال پہلے کنڑیکٹ سائن کرنے پر اضافی بونس بھی ملا تھا۔ خیال رہے کہ میسی کے کنٹریکٹ ختم ہونے میں 5 ماہ باقی ہیں اور وہ اب تک 45 کروڑ یورو گھر لے جا چکے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹی کو تحفہ ملنے پر آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اپنی خوشی کا اظہار ڈیوڈ وارنر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اِنڈی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویرات کوہلی کے دستخط والی شرٹ پہنی ہوئی ہیں۔ کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے وارنر کی بیٹی ویرات کوہلی کی شرٹ پہنے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ حالانکہ ہماری ٹیم سیریز ہار گئی ہے تاہم میری بیٹی بھارتی کپتان کی جانب سے ملنے والے اس خصوصی تحفے کے باعث بہت خوش ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…