ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مخالف کھلاڑی کا زور دار مکا، پاکستانی باکسر انتقال کر گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے ایک باکسنگ مقابلے میں باکسر مخالف کھلاڑی کا زور دار مکا لگنے سے زخمی ہو گیا، کھلاڑی کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق باکسنگ کا یہ افسوس ناک مقابلہ کراچی کے نجی کلب

میں کھیلا جا رہا تھا، باکسر محمد اسلم کو مقابلے کے دوران اپنے مخالف کھلاڑی ولی خان کا زوردار مکا لگا۔ زوردار مکا لگنے سے محمد اسلم زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ افسوسناک مقابلے میں فوت ہو جانے والے باکسر محمد اسلم کا تعلق پشین سے تھا، مرحوم محمد اسلم پاکستان کے لئے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پیر کو دس بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا،ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔منگل کو ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ بد ھ کو ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 تا 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…