ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن میں شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لائحہ عمل تیار کر لیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شائقین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ابتدائی طور پر بند اسٹیڈیم میں میچز

کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بہتر ہوتے ہوئے حالات کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے میچز کے دوران محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آ کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے اس سلسلے میں پی سی بی کے اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے حکام سے ملاقات کریں گے اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ملاقات میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیم آمد کے حوالے سے پلان بھی شیئر کریں گے۔پی سی بی نے پی ایس ایل 6 میں 40 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم لانے کا پلان تیار کرلیا ہے اور اسٹیڈیم کے اندر سماجی فاصلے اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کئی کھیلوں کے مقالے اسی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے۔کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس، یورو کپ، کنفیڈریشن کپ، ومبلڈن اور ٹی20 ورلڈ کپ سمیت کئی مقابلوں کو اگلے سال تک ملتوی یا منسوخ کردیا گیا تھا۔کورونا وائرس کے سبب ملتوی کی گئی پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کا انعقاد بھی

خالی میدانوں میں کیا گیا تھا۔بعدازاں کھیلوں کے مقابلے بحال ہونے کے بعد شائقین کے بغیر ہی مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کی صحت کی یکساں حفاظت کی جا سکے۔بعدازاں کرکٹ سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے

کی اجازت دی گئی تاکہ کھیل کے میدانوں میں شائقین کی موجودگی یقینی بناتے ہوئے کھیل کی رونق کو بڑھایا جا سکے۔مختلف تجربات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے پی ایس ایل میں بھی شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں لانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اب اس کا انحصار میں ملک وائرس کی صورتحال اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…