ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی افریقی ٹیم نے خون کے سرطان میں مبتلا 16 سالہ عمار کی بڑی خواہش پوری کردی

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور(این این آئی)جنوبی افریقی ٹیم نے خون کے سرطان میں مبتلا 16 سالہ عمار کی خواہش پوری کردی۔خون کے سرطان میں مبتلا 16 سالہ عمار رفیع کی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹی شرٹ حاصل کرنے کی خواہش پوری ہوگئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈین ایلگر نے عمار رفیع کو جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ ٹی شرٹ دی۔شرٹ حاصل کرنے کے بعد

بچے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابسق ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس کے لئے ٹیم کا اعلان اتوار کو کیا جائیگا،لاہور میں 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں،سیریز کیلئے گرائونڈ تیار ہوگیا ہے، دھوپ نکلنے کی وجہ سے گرائونڈ اسٹاف کو ٹی ٹوئنٹی کے تقاضوں کے مطابق وکٹوں کی تیاری کا اچھا موقع مل گیا ہے۔لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا سرسبز گرائونڈ خوبصورت منظر پیش کررہا ہے اور یہاں تیاریاں بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کرائوڈ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…