جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یاسر شاہ نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 44 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر ڈینس للی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 34 سالہ یاسر شاہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 30.51 کی اوسط سے 233 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو 44 ٹیسٹ میچز کے بعد کسی بھی بائولر کی جانب سے حاصل کردہ وکٹوں کی دوسری سب سے

زیادہ تعداد ہے، ڈینس للی نے 1971 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 1981 تک اتنے ٹیسٹ میچز میں 229 شکار کررکھے تھے، اس فہرست میں وقار یونس 227 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ڈیل سٹین 224 وکٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی گزشتہ 87 سال کے دوران ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 شکار کرنیوالے معمر ترین سپنر اور گزشتہ 72 سال کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دینے والے معمر ترین بائولر بن گئے ہیں ۔ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نعمان علی نے 34 سال 111 دن کی عمر میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں 35 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ گزشتہ 87 سال کے دوران ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سپنر اور گزشتہ 72 سال کے دوران اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5 شکار کرنیوالے معمر ترین بائولر بھی بن گئے۔نعمان علی سے قبل 1949 میں نیوزی لینڈ کے میڈیم پیسر فین کریسویل نے 34 سال 146 دن کی عمر میں انگلینڈ کیخلاف اوول کرکٹ گرائونڈ پر 168 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی بائولر اور محمد نذیر، شاہد آفریدی اور بلال آصف کے بعد چوتھے پاکستانی سپنر بھی بنے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…