منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کمنٹیٹر نے فواد عالم کو ‘ہندی فلموں کا ہیرو’ قرار دیدیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی،لاہور (این این آئی)معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی کرکٹر فواد عالم کا موازنہ ‘ہندی فلمی ہیرو’ سے کردیا۔کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم ہندی فلموں کے ہیرو

کی طرح اپنے خلاف چلنے والے عوامل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ فواد عالم کے بارے میں مزید پڑھ رہا ہوں، ایک پرانی ہندی فلم کی طرح جہاں ہیرو اپنے مقدر کو قبول کرتا ہے اور اسے آخر کار اس کا صِلہ مل جاتا ہے ، جب تقریباً بہت دیر ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سنچری بنانے والے فواد عالم کے لیے شائقین ،لیجنڈز اور کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔فواد عالم نے بہترین اسٹروکس، ذہنی مضبوطی اور مشکل پچ پر کھیلنے کا ہنر استعمال کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ۔انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…