جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ کی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ کا انکشاف اہم معاملے پر پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری کراچی ٹیسٹ بیٹنگ ویب سائٹ سکائی 247.com پر براہ راست نشر کیا گیا ہے۔ سکائی 247.net جو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سپانسرز میں سے ایک ہے، بھی اسی کمپنی

کا حصہ ہے جو سکائی247.com کی مالک ہے۔ اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا معاہدہ سکائی 247.net کے ساتھ ہے لیکن یہ ویب سائٹ صارف کو ایک ہی کمپنی کی بیٹنگ ویب سائٹ دیکھنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔پہلے دن کے کھیل کے دوران منگل کو میچ پر براہ راست جوا لگایا گیا اور پی سی بی کا لوگو ویڈیو کے بائیں جانب بھی نظر آرہا تھا۔ جب اس معاملے پر پی سی بی سے رجوع کیا گیا تو ان کے ترجمان ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ پاکستان کا آئین جوئے اور شراب سے متعلقہ کمپنیوں کو کرکٹ میچز کی سرپرستی کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کا احترام کرنے کے لئے پی سی بی کے تجارتی معاہدوں میں ہمیشہ یہ شق شامل کی جاتی ہے۔پی سی بی دوسرے دن کے کھیل کے دوران ویب سائٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرنے یا نہ کرنے کے لیے نگرانی کرے گا جس کو پاکستان میں ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے بغیر دیکھا جاسکتا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکائی 247.net ایک نیوز ویب سائٹ ہے،اسے ایک پرتگالی کمپنی چلاتی ہے جو ابوظہبی ٹی 10 لیگ اور آئرلینڈ بمقابلہ متحدہ عرب امارات کی سیریز کی بھی سپانسر ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں پی ایس ایل 5 کے میچز بھی ایک جوئے کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے تھے۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے اپنے ایک پارٹنر کی معافی قبول کیے جانے کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا تھا لیکن پی سی بی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…