اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے نانا کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کیلئے ضرور کھیلو گے،  جنوبی افریقا کھلاڑی نعمان علی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا 

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے کہا ہے کہ میرے نانا کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کیلئے ضرور کھیلو گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نعمان علی نے ٹیسٹ کیپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیسٹ کیپ ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کے لیے زندگی بھر محنت کی، جو آج وصول ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اب پوری کوشش ہوگی کہ قومی ٹیم میں بھی پر فارم کروں۔نعمان علی نے کہا کہ میرے نانا مجھے کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کیلئے کھیلو گے، آج ان کا یہ خواب پورا ہوا، میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر پوری فیملی، والدین بہت خوش ہیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی۔نعمان علی اس سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں دس یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔نعمان علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدر آباد کے آرایل اور ناردن کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ یو بی ایل کی طرف سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…