جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آئی پی ایل کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی تاریخ تبدیل

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2021 کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی۔ٹیسٹ چمپئن شپ کو پہلے 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانا تھا ،

آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے  تاہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 جون سے کھیلا جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فائنل کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے، جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے ضروری علیحدگی کو مکمل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں آئے۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ کے مئی کے آخر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے بھارت (430 پوائنٹس)، نیوزی لینڈ (420 پوائنٹس) اور آسٹریلیا (332 پوائنٹس) کے ساتھ پہلی تین پوزیشنز پر براجمان ہیں  انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0ـ2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد انگلینڈ اب آسٹریلیا سے محض کچھ پوائنٹس پیچھے ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…