ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف سابق کھلاڑی اسٹیفن جیک سن نےاسلام قبول کرلیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کےسابق کھلاڑی اسٹیفن جیک سن نے اسلام قبول کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیفن جیک سن نے باضابطہ طور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نےانسٹاگرام پر قبول اسلام کی ویڈیو شئیر کی اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا 42 سالہ اسٹیفن جیک سن باسکٹ بال سے 2015 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

اسٹیفن جیک سن نے نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں 14 سیزن نمائندگی کی۔دوسری جانب ہالینڈکی باکسنگ سٹار نے اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسہا میسو نے عیسائی خاندان میں آنکھ کھولی انہوں نے کچھ سال قبل دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور ان پر عمل پیرا ہونا شرو ع ہو گئیں، اسلامی تعلیمات کے اثر نے انہیں اسلام قبول کرنے کیلئے آمادہ کیا۔ انہوں نے ہالینڈ کی ایک مسجد میںگواہوں کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ باکسنگ سٹار کو دین اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام موصول رہے ہیں، روبی کو کِک باکسر اور ”دی لیڈی ٹائیسن“ بھی کہا جاتا ہے۔ان کی حجاب میں کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اورمسلم کمیونٹی کی جانب سے انہیں مبارکباد کیساتھ ساتھ سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب اس سے قبل مشہور جرمن باکسر ول ہیلیم اوٹ نے اسلام قبول کیا تھا۔ مشہور جرمن باکسر ول ہیلیم اوٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کیاتھا۔مارشل آرٹس میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے جرمن باکسر نے اسلام قبول کرنے کے اعلان کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو میں جرمن باکسر نے کلمہ طیبہ بھی پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔سوشل میڈیا پر جرمن باکسر کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور دعائیں بھی دی جا رہی ہیں کہ وہ دین اسلام کو اپنے لوگوں میں پھیلانے کا سبب بنیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…