بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، مصباح الحق کا اعتراف

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ناقص کارکردگی کو ایک طرف رکھ کر اب آگے کی طرف نظریں ہیں، میری تمام تر توجہ سیریز پر ہے ،بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کاردگی اچھی نہیں تھی، بالخصوص نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ نے مایوس کیا، میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، تاہم ناقص کارکردگی کو ایک طرف رکھ کر اب آگے کی طرف نظریں ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ میری تمام تر توجہ سیریز پر ہے جس کے لئے بھرپورتیاریاں کر رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے تاہم اس کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، 4 روز سے پریکٹس سیشن کر رہے ہیں، فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے۔ کراچی کی وکٹ کوئی مختلف نہیں ہوگی، پورے سیزن کی طرح روایتی وکٹ ہوگی، ہمیں وکٹ کی اصلیت کا علم ہے، مہمان ٹیم بھی کرکٹ کا حال جانتی ہے، دونوں ٹیمیں وکٹ کو دیکھ کر ہی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ میں اختلافات اور مجھے سائیڈ لائن لگانے کی باتوں میں صداقت نہیں، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں، ہر فیصلہ باہمی اتفاق سے کرتے ہیں، تجزیہ اور بحث کے بعد ہی فیصلے کیے جاتے ہیں، باہمی مشاورت سے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، کھیل کے حوالے سے سب پر دباؤ ہوتا ہے، پوری زندگی دباؤ میں کرکٹ کھیلی اور اب طور ہیڈ کوچ بھی مجھ پر دباؤ ہے، لیکن کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہا، بابر اعظم بطور کپتان بھی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ان کی کپتانی میں نکھار آئے گا، ہر کھلاڑی کو اس کا کردار دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…