اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے لیکن لٹل ماسٹر حنیف محمد کا عالمی ریکارڈ 63 سال بعد بھی برقرار

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لٹل ماسٹر حنیف محمد کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز کو 63 سال بیت گئے، آج بھی ان کی اننگز ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔لٹل ماسٹر حنیف محمد نے یہ کارنامہ 23 جنوری 1958 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں 337 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔حنیف محمد نے اس اننگز کے لیے

970 منٹ وکٹ پر رکے رہے جو آج بھی ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔حنیف محمد کی یہ اننگز دنیا کی آٹھویں بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز بھی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں حنیف محمد کی یہ اننگز اس لیے بھی یاد گار ہے کہ انھوں نے 473 رنز کے خسارے میں فالو آن کا شکار ہونے کے باوجود اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس سے پاکستان کو یقینی شکست سے بچالیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔ انہوں نے 337 رنز کا انفرادی اسکور بنایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بطور مہمان خصوصی پی سی بی ڈیجیٹل پر میچ رویوز اور اینالسز پیش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین سال 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر کھیلی جانے والی یہ پہلی سیریز ہے، پی سی بی نے سیریز کی وسیع ڈیجیٹل کوریج کی منصوبہ بندی کررکھی ہے اور اسی تناظر میں انضمام الحق بھی ڈیجٹل کوریج پلان کا حصہ ہیں۔یہ پی سی بی کی اس حکمت عملی کے عین مطابق ہے کہ جس کے تحت پی سی بی شائقین کرکٹ کو ان کی دلچسپی اور خواہشات کے مطابق کھیل سے متعلق مواد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…