بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

ٹیسٹ میچز کے پانچوں دن نیشنل اسٹیڈیم کے راستے کھلے رکھنے کا اعلان، شہریوں کیلئے اہم خبر

datetime 23  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کے پانچوں دنوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کے مطابق گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پانچ دنوں میں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند

رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے پانچوں ایام کے دوران بیشتر شاہراہیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کے مطابق عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی طرف جانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔جاری کیے گئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان کے مطابق لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو کی جانب مڑنے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔ لیاقت آباد فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ پر موڑا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کے ٹریفک نیو ٹاؤن کی طرف سیدھا راستہ اختیار کرے گی۔ اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔شارع فیصل پر کارساز فلائی اور کے نیچے اور اوپر سے چھوٹی گاڑیوں کو حبیب رحمت اللّٰہ روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک جانے کی اجازت ہوگی تاہم حبیب رحمت اللّٰہ روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق ملینیم سے ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا

رہے گا۔ٹیسٹ میچز کے ایام میں اس شاہراہ پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیوٹائون پولیس اسٹیشن ٹرننگ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ بھی چھوٹی گاڑیوں کیلئے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک کھلا رکھا جائے گا۔ یہاں بھی ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق سہراب گوٹھ

سے نیپا پل، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ملینیم چوک سے ڈالمیا روڈ نیوٹاؤن پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ٹریفک ہیلپ لائن کے مطابق شہری کسی بھی طرح کی مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…