جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بال پکر سے قومی ٹیم کی کپتانی تک کا سفر بابر اعظم کس جنوبی افریقی بلے باز کے فین نکلے؟خود ہی بتا دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کراچی میں بھرپور ٹریننگ کر رہی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کپتان سرفراز کی ٹیموں میں کیچ پکڑنے کا مقابلہ ہوا جس کے لیے کھلاڑیوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا،

اونچے کیچز پکڑنے کے لیے دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔جنوبی افریقہ نے آخری مرتبہ پاکستان میں 2007ء میں لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلا تو بابراعظم نے باؤنڈری لائن پر بال پکڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹ سٹارز کو دیکھنے کے لیے بال پکر بنا تھا اور میں نے باؤنڈری پر بال پکڑا تھا، آج اسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 2007ء میں انضمام الحق کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے میں ناکامی پر ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا لمحہ آج بھی یاد ہے، وہ لمحہ میں نے گرائونڈ میں اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا خواب تھا، بال پکر سے ٹیم کی قیادت کا سفر ہرگز آسان نہیں تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز کا فین ہوں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…