جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس نے ساری دنیا میں دھوم مچا دی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیابھر میں دھوم مچادینے والی’’ پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس‘‘ کے آج دوسرے دن دوسرے مرحلہ میں انفرادی ٹیم ریس کا انعقاد کیا گیا اور ہر سائیکلسٹ کا 40کلومیٹر فاصلے کا کم سے کم ٹائم ریکارڈ کیا گیا۔ آج سائیکل ریس آرمی پبلک اسکو ل مٹھی سے شروع ہوئی اور

مٹھی سے نو کوٹ کے درمیانی راستے سے مٹھی شہر پہنچی ۔ریس کے کوآڈینٹر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے ریس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریس کے نتائج باعث ٹیکنکل وجوہات کی بناء پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ جن کا اعلان کل 23جنوری کو تیسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔ کل تیسری دن تیسرے مرحلے میں ٹیم ٹائم ریس کا انعقاد کیا جائیگا۔ آج (ہفتہ ) شام کو تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد ڈپٹی کمشنر مٹھی کے دفتر میں کیا جائے گا۔ پہلی پاکستان آرمی انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے شرکاء مٹھی کے حسین راستے سے گزر رہے ہیں۔دوسری طرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کے ٹو کی مہم پر آنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے شدید سرد موسم میں پہاڑ کو سر کیا۔گزشتہ روز کے ٹو پہاڑ کی چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں کوہ پیماؤں نے اپنے تجربات کو چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ شیئر کیا۔وفد نے انہیں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرد ترین موسم میں کے ٹو پہاڑ کو سر کیا۔کوہ پیماؤں کی یہ ٹیم عالمی مہم کا حصہ ہے،جس نے کے ٹو پہاڑ سر کیا،کوہ پیماؤں کی ٹیم نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…