لاہور(این این آئی)ٹی ٹین لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری کر دیئے گئے ٹی ٹین لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگئے ہیں، جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
،اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ طے تھی، محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر تابش خان نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔ایک باین میں تابش خان نے بتایا کہ جب چھوٹے تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور آج میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔فاسٹ بالرتابش خان نے کہا کہ نئی گیند سے پریکٹس کی ہے، سب نے کافی ہمت بڑھائی ہے۔تابش خان نے کہا کہ ٹییم کے کوچ مصباح الحق، وقار یونس اور محمد یوسف نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔