جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے،عاقب جاوید کا دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ

بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ انہیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے میرا مشورہ ہے کہ مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجمنٹ کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوگا۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جب آپ پراسس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر باہر جاکر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔دوسری جانب سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامر اور کوچز تنازع پرانی روایت ہے، میرے وقار یونس کے ساتھ اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر ہو یا کوئی بھی کھلاڑی پی سی بی کو اسے مستقبل سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوں کہ اگر میں نے پرفارم نہیں کیا تو باہر ہو جائوں گا،

بورڈ پیسر کو بلا کر بات کرکے معاملہ ختم کرے۔نیوزی لینڈ میں شکستوں کے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شکر ہے، اس بار انہوں نے کورونا پر ڈالا عام طور پر تو فٹنس پر ڈالتے ہیں۔ مصباح الحق کے بارے میں اسکول سطح کا بھی کوچ نہ ہونے کا بیان دییے جانے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں لیکن ٹیم میں تھوڑی دلیری ہونا چاہیے، مرغی کا دل لیکر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…