فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی آئی سی سی کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین،کیوی بورڈ بھی تعریف پر مجبور

30  دسمبر‬‮  2020

مائونٹ مانگوری ( آن لائن )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مانٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں

فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کے بعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے اور واپسی پر دوبارہ سنچری سکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف سنچری سکور کی تھی، فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فواد عالم 360 سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016 میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔دریں اثنا مانٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، انہوں نے پہلے اظہر علی کے ساتھ بیٹنگ کی اور اس کے بعد کپتان محمد رضوان کے ساتھ 165 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔فواد عالم نے 396 منٹ

تک کریز پر کھڑے ہوکر 269 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس کو پاکستانیوں سے خوب سراہا اور آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی انکی بیٹنگ کی خوب تعریف کی ۔ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر فواد عالم

کی دو تصاویر شیئر کی گئیں ،ایک تصویر میں وہ 2009 میں اپنے ڈیبیو پر سنچری کے بعد اور دوسری میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں 11 برس بعد سنچری بناکر جشن منا رہے تھے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فواد عالم کی تصاویر شیئر کرکے لکھا گیا کہ کبھی ہار نہ مانی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی فواد عالم کو ان کی سنچری پر مبارک باد پیش کی اور کیوی بورڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی 236 گیندوں اور 353 منٹ کی بلے بازی میں مہارت اور لگن شامل ہے۔علاوہ ازیں ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانیوالے باصلاحیت بیٹسمین

فواد عالم بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ سے بہتر فرسٹ کلاس اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو 2015 کے بعد ون ڈے جب کہ 2010 کے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے ۔35 سالہ فواد عالم مئی 2017 میں

یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار تھے تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔ فواد عالم نے اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی اور نیوزی لینڈ

کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری سکور کرڈالی ۔35 سالہ فواد عالم اب تک 173 فرسٹ کلاس میچز میں 56.54 کی اوسط سے 12835 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 37 سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے بلے بازوں

کی فہرست میں بہترین فرسٹ کلاس اوسط کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر موجود ہیں ،سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا 67.54 کی اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ،بنگلہ دیشی بلے باز مصدق حسین 57.35 کی اوسط کیساتھ دوسرے ،سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.15 کی اوسط کے

ساتھ تیسرے جب کہ 2018 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنیوالے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 56.99 کی اوسط کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، بھارتی بلے باز روہت شرما 56.04 کی اوسط کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط لیجنڈری

آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ (55.90)،سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ (55.33) اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی (53.74) سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے 2009 میں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…