منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کا بیٹی کی 19ویں سالگرہ پر پیغام  تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ کی 19ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کر دیں ،انہوں نے بیٹی کے ہمراہ ایک دلکش تصویر شیئر کی اور کیک کی بھی تصویر مداحوں کو دکھائی،کیک پر ‘ہیپی برتھ ڈے اقصی’ اور ’19سال’ لکھا ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میرے زندگی کی عزیز ترین شخصیت کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو اْن کے ہاں پہلی بیٹی اقصیٰ کی پیدائش ہوئی۔شاہد آفریدی کی اقصیٰ سمیت پانچ بیٹیاں عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے،شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…